جموں//وزیر برائے پی ایچ ای، آبیاشی اورانسدادسیلاب شام لال چوہدری نے سرحدی علاقوں میں فائرنگ متاثرین جن کے مویشی شدیدزخمی ہوئے میں 5.42لاکھ روپے کامعاوضہ تقسیم کیا۔ قابل ذکرہے کہ ایک کنبے کو ہلاک ہونے والے تین مویشیوں کامعاوضہ دیاگیااورفی مویشی 30 ہزارروپے دیئے گئے۔اس دوران وزیر کے ہمراہ ایس ڈی ایم اورتحصیلدار کوسرحدی فائرنگ کے دوران بقایا متاثرہ کنبوں کی تفصیل تیارکرنے کی ہدایت دی تاکہ انہیں بھی معاوضہ دیاجاسکے۔