سرینگر// وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کئی اُمیدواروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے سال 2004میں مختلف اسامیوں کیلئے جے وی سی ہسپتال سرینگر میں درحواستیں جمع کرائیں تھیں ،اگرچہ دوسری پوسٹوں پر اُمیدواروں نے جوائن کر لیا ہے تاہم سوشل گائڈ پوسٹ کیلئے ابھی تک اُمیداروں نے جوائن نہیں کیا ہے جس کے نتیجے میں وہ سخت یریشانی میںمبتلاء ہیں ۔شبیر احمد نامی ایک اُمیدوار نے کشمیر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے 29دسمبر 2014کو مختلف اسامیوں کیلئے ایڈوٹائزمنٹ نمبر4 کے تحت درخواستیں جے وی سی ہسپتال سرینگر میں جمع کرائی تھی اس دوران اگرچہ ٹیلی فون اوپریٹر ،اپریشن ٹھیٹر ٹیکنیشن ، نرس اور دیگر اسامیاں تھیں ،ان کے انٹریو لئے گے اور انہوں نے ان پوسٹوں پر جوائن بھی کیا لیکن شوشل گائیڈ کیلئے امیدواروں کو ابھی تک بھرتی نہیں کیا گیا ہے اور نامعلوم وجوہات کی بنا پر سوشل گائڈ اسامی کو التوا میں رکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں اُمیدوار پریشان ہیں ۔شبیر احمد خان نے بتایا کی سوشل گائڈ کا مطلب ذہنی طور پریشان مریضوں کی کونسل کرنا ہے اور ان اسامیوں کیلئے 2014میں درخواستیں لی گئی تھیں ۔ اُمیدواروں نے ڈاریکٹر سکمز سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سوشل گائڈ کیلئے مستحق افراد کو بھرتی عمل میں لائی جائے تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔سکمز کے ڈئریکٹر اے جی آہنگرنے اس حوالے سے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہیں اس بارے میں مکمل جانکاری نہیں ہے تاہم وہ پھر بھی اس کی جانکاری حاصل کر یں گے کہ کیا ہوا ہے ،۔