ممبئی//ایلیسٹیر کک کی کپتانی والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم 9 نومبر سے شروع ہو رہے اپنے ہندستانی دورے کے لیے بدھ کو بنگلہ دیش سے ممبئی پہنچ گئی۔ ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچ ، تین ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے ۔ انگلینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش سے ہندستان پہنچی ہے جہاں اس نے میزبان ٹیم کے ساتھ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-1 سے ڈرا کھیلا تھا۔ ہندستان کے ساتھ انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز نو نومبر سے ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہونی ہے جس کا پہلا میچ 9 سے 13 نومبر کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا.انگلش ٹیم کی بنگلہ دیش دورے پر کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی تھی اور ہندستان کے خلاف سیریز سے پہلے بھی اس کا کوئی پریکٹس میچ نہیں ہو گا۔ مہمان ٹیم کا پانچ نومبر کو ایک ٹریننگ سیشن کرکٹ کلب آف انڈیا میں منعقد ہوگا. اس کے بعد وہ راجکوٹ پہلے ٹیسٹ کیلئے روانہ ہوگی. ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ہندستانی کی 15 رکنی ٹیم کی بدھ کو اعلان کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہندستانی ٹیسٹ ٹیم میں جہاں بہت سی تبدیلیاں ہوئی ہیں وہیں انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ہندستان کے دورے پر پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز کے لئے بنگلہ دیش دورے پر گئی اپنی 16 رکنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے . اس ٹیم میں جیمز اینڈرسن کو شامل نہیں کیا۔۔ 34 سالہ اینڈرسن انگلینڈ کیلئے 119 ٹیسٹ میچوں میں 463 وکٹ لے چکے ہیں لیکن وہ کندھے کی چوٹ کا شکار ہیں اور فی الحال ان کے کھیل کو لے کر غیر یقینی صورتحال ہے . بنگلہ دیش کے دورے میں انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ 22 رن کے قریبی فرق سے جیتا تھا لیکن دوسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے 108 رنوں سے جیت اپنے نام کر کے سیریز 1-1 سے ڈرا کرائی تھی. بنگلہ دیش کے خلاف یہ انگلینڈ کی ٹیسٹ تاریخ میں یہ پہلی شکست ہے ۔یو این آئی۔