کپوارہ //سرکاری حکم نامے کے مطابق 10 ویں اور 12ہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں اگرچہ کم دن باقی رہ گئے ہیں تاہم سیلبس مشتہر کرنے میں تاخیر سے طلاب ذہنی کوفت کے شکار ہورہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ریاستی سرکار اور سٹیٹ بورڈ آف ایجوکیشن اپنی پالیسی واضح کرے۔ کپوارہ میںسیلبس کے اعلان میں تاخیر پر طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سرکار فوری طور کوئی فیصلہ لے تاکہ و تذبذب کا شکار نہ ہو سکیں۔طلاب کا کہنا ہے کہ سرکاری اعلان کے مطابق ان کے امتحانا ت نزدیک آرہے ہیں۔ تاہم بورڈ کی طرف سے ناہی نصاب میں ابھی تک رعایت کا اعلان کیا گیا اور نا ہی امتحانات موخر کرنے کا فیصلہ لیا گیاہے۔ احتجاج میں شامل طلاب نے کہا کہ ریاستی سرکار طلبہ کا مستقبل بچانے کے بلند بانگ دعویٰ کر رہی ہے تاہم امتحانات کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ لینے کے حوالے سے انہیں ذہنی پریشانیوں میں مبتلا کررہی ہے۔