سوپور// غلام محمد// حریت پروگرام کے تحت ہایئگام سوپور چلو پروگرام منعقد ہونے والا تھا جس کو فورسز نے ناکام بنا دیا، تفصیلات کے مطابق ہائیگام سوپور میں نماز ظہر کے بعد مشترکہ طور حریت کی ہائیگام چلو کال تھی جونہی پروگرام شروع ہونے والا تھا تو وہاں فورسز کی درجنوں گاڑیاں نمودار ہوئیں اور وہاں جمع ہوئے لوگوں پر بے تحاشا پیلٹ اور ٹیرگیس شلنگ کی جس کے نتیجہ میں خواتین سمیت 30 سے زائد افراد پیلٹ لگنے سے زخمی ہوئے جن میں کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے انہیں سرینگر کے SMHS ریفر کیا گیا اس کے بعد علاقہ میں فورسز نے درجنوں مکانوں کی شدید توڑ پھوڑ کی مقامی لوگوں نے فورسز پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے پورے ہائیگام علاقے کو اپنے محاصرے میں لیا اور درجنوں مکانوں میں گھس کر بے تحاشا توڑ پھوڑ کی، مکانوں کے کھڑکی دروازے اور شیشے چکنا چور کردئے اس کے ساتھ ساتھ مکینوں کو بھی زدکوب کر دیا، مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس بھگدڑ کے دوران فورسز نے کئی افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی۔ پورے ہائیگام علاقے میں حالات پرُ تناﺅ اور کشیدہ ہوئے، بتایا جاتا ہے کہ تحریک حریت کے ضلع صدر عبدالغنی بٹ کو اس پروگرام میں خطاب کرنا تھا، مگر وہ فوروسز کی کاروائی کے بعد نہیں آئے۔