سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیربصیر احمد خان نے آفیسران کی ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا اوربی آر او کے تحت جاری مختلف پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر سرینگر ،سینئر انجینئر آر اینڈبی،چیف انجینئر پی ڈی ڈی،پی ایم جی ایس وائی ،بیکن اور دیگر ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔جب کہ ریاست کے کئی اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ 30اگست2016ءتک قومی شاہراہ 44کے لئے 58دیہات میں 7420کنال اراضی حاصل کی گئی جب کہ 295کنال اراضی کا حصول ابھی باقی ہے۔اس کے علاوہ 560کروڑ روپے بطور معاوضہ بھی فراہم کےا گےا ۔صوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ موجودہ حالات کی وجہ سے کئی اہم پروجیکٹوں کا کام کاج متاثر ہواہے۔انہوںنے آفیسران کو معقول سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ڈبل شفٹ میں کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ اسے مقررہ معیاد کے اندر مکمل کیا جاسکے۔میٹنگ میں آلسٹینگ۔لیہہ 220KVاورسانبہ امر گڈھ 400ٹرانسمیشن لائین پر جاری کام کا بھی جائزہ لیا گیا۔صوبائی کمشنر نے تمام پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کے لئے مشترکہ انسپکشن کا اہتمام کرنے کی آفیسران کو ہدایت دی تاکہ پروجیکٹوں میں کسی قسم کی غفلت شعاری نہ ہونے پائے۔