نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ آباد علاقوں کو تیزی سے شہریانے کا عمل آفات کے خدشات کو جنم تو دے رہا ہے لیکن ٹھوس پالیسیوں، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر باہمی تعاون اور لوگوں میں اس محاذ پر بیداری لا کر ہم اس سے بھی بڑاے چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور دنیا کو آفات سے محفوظ بنانے کی سمت میں اہم کام کر سکتے ہیں۔ مسٹر مودی نے آفات کے خطرے میں کمی لانے سے متعلق ایشیائی ممالک کی ساتویں وزارتی کانفرنس میں یہاں اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ہندستان 2015 میں جاپان میں اس بارے میں اپنائے گئے فریم ورک کو لاگو کرنے کے لئے مصروف عمل ہے ۔ ہندستان کسی بھی آفت کی گھڑی میں اپنے پڑوسیوں اور دیگر ممالک کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر کام کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔