سرینگر//امتحانات کو ملتوی کرنے پر سرکار نے صاف طور پر انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو طلبا ء سکنڈری اور ہائر سکنڈری امتحانات کیلئے شامل ہو رہے ہیں انہیں سیلبس میں معقول رعایت دی جائے گی ۔بمنہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن چیئرمین ظہور احمد چاٹ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دسوں اور بارہویں جماعت کے طالب علموں کو سیلبس میں 50فیصد کی چھوٹ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امتحان صبح 11بجے شروع ہوں گے ۔چیئرمین موصوف نے کہا کہ امتحانات منعقد کرانے سے مقابلہ جاتی امتحانات میں شمولیت کے خواہش مند بچوں کو ان امتحانات کی تیاریوں کے لئے مناسب وقت ملے گا اور وہ یکسوئی کے ساتھ اس کی تیار ی کرسکیں گے اور اسی طرح سے موسم سرما میں برف کی وجہ سے کٹے رہنے والے دور دراز علاقوںکے طالب علموں کا امتحان بھی اس وقت احسن طریقے پر منعقد کیاجاسکتا ہے جبکہ بصورت دیگر یہ اگلے پانچ چھ ماہ تک موخر کرنا پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ دسوں جماعت کیلئے امتحانات 15نومبرسے شروع ہو رہے ہیں اور 28نومبر تک یہ امتحان ختم ہو جائیں گے ۔جبکہ 12ہویں جماعت کیلئے امتحانات کا آغاز 14نومبر سے ہو رہا ہے اور 3دسمبر تک یہ امتحان اختتام پذیر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امتحانات کی تاریخوں کے مطابق 12ہویںکے طلباء کو مقابلہ جاتی امتحان، جن کا انعقاد مئی کے مہینے میں ہو رہا ہے کیلئے 6ماہ کا وقت ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امتحانات ملتوی کرنے سے تعلیمی صورتحال بدل جائے گی اور نتائج کے اعلانات میں بھی تاخیر ہو جائے گی ۔نصاب میں رعایت کے نظام کو واضح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بورڈ نے سوال ناموں کو پھر سے مرتب کیا ہے اور طلباء کیلئے 50فیصد رعایت دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔12ہویںکلاس کے طلباء کیلئے سکشن وائز رعایت دی گئی ہے جس میں طلباء کو صرف 50فیصد سوالات کرنے ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ 100نمبرات والے سوالوں میں سے طلباء کو طویل اور قلیل صرف 5سوالات کے جواب دینے ہوں گے جبکہ بہت ہی قلیل type very short anwer سوالات میں پانچ کے جوابات دینے ہوں گے جبکہ طلباء کو اوبجیکٹیوٹائپ دس سوالات میں سے صرف پانچ کے جواب دینے ہوں گے ۔درین اثنا 70نمبرات کے سوال نامے میں سے طلباء کوطویل ،قلیل اور بہت ہی قلیل دس سوالات میں سے چار سوالات کے جواب دینے ہوں گے ۔جبکہ اوبجیکٹیوٹائب (ایم سی کیو) کے دس سوالات میں سے طلباء کو پانچ سوالات کے جواب دینے ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ 35نمبرات والےBotany اور zoologyسوال ناموں میں طلباء کو ہر PATTERNمیں 50فیصد سوالات کرنے ہوں گے جبکہ 60نمبرات والے فزیکل ایجوکیشن پرچے میں طلباء کو 6طویل سوالات میں سے 3سوالات ، 7قلیل سوالات میں سے 4، جبکہ قلیل اور بہت ہی قلیل 7سوالات میں سے چار سوالات کے جواب دینے ہوں گے ۔ 12ویں جماعت میں Accountancyپرچے کیلئے طلباء کو طویل سوالات میں سے 50فیصد جبکہ قلیل 6سوالات میں سے 3 اور بہت ہی قلیل 4سوالات کے جواب دینے ہوں گے ۔دسویں جماعت میں 100نمبرات کے پرچے جس میں physics، chemistry، biologyاور Mathematicsشامل ہیں میں بچوں کو طویل ،قلیل اور بہت ہی قلیل سوال ناموں میں 50فیصد سوالات کے جوابات دینے ہوں گے ۔جبکہ( ایم سی کیو) میں بھی 10ویں جماعت کے طلباء کو 50فیصد کی چھوٹ دی گئی ہے ۔اسی طرح سوشل سائنس پرچے جس میں ہسٹری ، جغرافیہ اور پولٹیکل سائنس ، اکنامکس اور ڈزاسٹر منجمنٹ شامل ہیں میں طلباء کو طویل ، قلیل اور بہت ہی قلیل جوابات کیلئے 50فیصدی چھوٹ دی گئی ہے ۔ جیلوں میں قید طلباء کے امتحانات کیلئے انتظامات کے بارے میں پوچھے گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہمیں ان کے بارے میں جانکاری نہیں ہے کہ وہ کتنے ہیں ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے تمام چیف ایجوکیشن آفسران کو جیلوں میں بند دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کے اعدادشمار جاننے کیلئے کہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی طلباء احتیاتی طور کسی پولیس تھانے میں بند ہے تو اس کے والدین محکمہ تعلیم کے آفیسران کو مطلع کر یں تاکہ اسکی رہائی عمل میں لائی جاسکے۔