تھنہ منڈی //تھنہ منڈی کے ایک وفدنے ایم ایل اے راجوری سے ملاقی ہوا جس نے شکایت کی کہ ان کے علاقے میں چار ماہ سے پانی سپلائی نہیں کیاگیا۔مصطفی وانی کے قیادت میں ملے اس وفد نے کہاکہ موڑا ڈھکیاں میں پانی کی عدم دستیابی سے لوگوں کو مشکلات کاسامناہے۔وفد کے مطابق لوگ پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترس گئے ہیں اور انہیں کئی کلو میٹر سفر کرنے کے بعد پانی ملتاہے ۔وفد نے بتایاکہ مذکورہ علاقہ تین سو افراد پر مشتمل ہے جس کوفوری طور پر پانی فراہم کیاجائے ۔وفد کاکہناتھاکہ ہینڈپمپ خشک ہوچکا ہے جس کی وجہ سے مستورات کو ایک کلومیٹر مسافت طے کر کے پینے کا پانی حاصل کرناپڑرہا ہے جبکہ مال مویشیو ں کے لئے بھی پانی دستیاب نہیں ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ موڑا ڈھکیاں کو پانی واٹر سپلائی اسکیم منہال سے فراہم ہورہا تھاجہاں بیس سال پرانی پائپیں لگی ہوئی ہیں جواب زنگ آلودہ بن چکی ہیں۔ ممبر اسمبلی راجوری چوہدری قمر حسین نے یقین دہانی کرائی کہ وہ متعلقہ حکام سے بات کرکے پانی کی سپلائی بحال کرائیںگے۔