گول//ایک عرصہ سے گول میں ڈرگ مافیا سرگرم ہے او رکم و بیش بیس ایسی دکانیں ہیں جن کے لائسنس ہی نہیں ۔ان دکانوںکے ذریعہ سے غیر معیاری ادویات فروخت کی جارہی ہیںتاہم متعلقہ حکام کی طرف سے اس پر کوئی نگاہ نہیں رکھی جارہی ۔ ان دکانوںسے ادویات لینے والے ہر ایک شخص کو شکایات ہیں۔ وہیں کیمسٹ ایسو سی ایشن گول نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ڈرگ ایجنسیاں اور انتظامیہ یہ سب جاننے کے با وجود خاموش بیٹھی ہیں ۔ایسو سی ایشن کے ارکان کاکہناہے کہ گول و ملحقہ جات میں کئی ادویات کی دکانیں بغیر لائسنس کی چل رہی ہیں جن کو چلانے والے ایسے لوگ ہیںجو محکمہ صحت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ۔ گول و مہور کے دور دراز علاقوں میں غیر لائسنس شدہ دکانوں کی بھرمار ہے اور ان میں زیادہ تر وہ لوگ چلاتے ہیں جونا تجربہ کار ہیں۔ لوگوںکاکہناہے کہ غیر معیاری و زیادہ سے زیادہ نفع بخش ادویات فروخت کرنے میں مصروف ان لوگوں کو کوئی پوچھنے والانہیں ۔ لوگوں کاکہناہے کہ ڈرگ ایجنسیوں اور غیر لائسنس شدہ دکانوں کے درمیان ساز باز ہے جس کے نتیجہ میں ان کیخلاف کارروائی نہیں ہورہی ۔مقامی لوگوں نے حکام پر زور دیاہے کہ انتظامیہ اور ڈرگ ایجنسیاں ایسے لوگوں کی دکانیں سیز کریں جو غیر معیاری ادویات فروخت کرکے انسانی جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔