نیویارک:پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے چرچے امریکی ٹی وی سیریز تک پہنچ گئے ہیں ۔ امریکی ٹی وی چینل کی سیریز نیوز روم کے ایک سین میں اٹلانٹس کیبل نیوز کے پروڈیوسر جیری دنتانا ایک ٹویٹ پڑھتے ہوئے مصباح الحق کے نام پر چونکتے ہیں اور تفصیلات جاننے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں پتہ چلتا ہے کہ مصباح الحق ایک کرکٹر ہیں۔نیوز روم امریکی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک ڈرامہ سیریز ہے ، آرون سورکن کی تخلیق میں سیاست کو موضوع بنایا گیا۔ڈرامے کے تصوراتی ٹی وی چینل اے سی این میں دکھا گیا ہے کہ ایک ٹی وی اینکر ول مک آوائے (جیف ڈینیئلز) اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک نیوز شو کرتے ہیں، جس میں وہ کارپورٹ اور تجارتی معاملات میں حائل رکاوٹوں اور آپسی جھگڑوں کو زیر بحث لایا جاتا ہے ۔یواین آئی