ترال//سید اعجاز// ترال میں قائم بی ایس این ایل ایکسچینج اکثر وبیشتر خراب رہنے کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ علاقے میں براڈ بینڈ سروس گزشتہ پندرہ روز سے بیکار پڑی ہے جسکے باعث صارفین کوطرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس دوران قصبے کے بیشتر علاقوںسے شکایات مل رہی ہیں کہ لینڈ لائن فون سروس بھی ٹھپ ہے۔لوگوں نے فوری طور قصبے میںبراڈ بینڈ اور لینڈ لائن سروس بحال کرنے کی مانگ کی ہے۔