سرینگر// نومبر کا مہینہ آتے ہی وادی کشمیر میںموسم کا مزاج بدل گیا ۔وادی میں جمعہ کو موسم ابرآلودہ ہو ااور ٹھنڈی ہوائیں بھی چلیں جس کی وجہ سے صبح اور شام سردی کی شدت میںمزید اصافہ ہوا ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے 24گھنٹوں کے دوران وادی کے اکثر علاقوں میں ہلکی بارشوں کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ اس دوران درجہ حرارت میں بھی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے ۔سرینگر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو کم سے کم درجہ حرارت 3.0ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں 2.4،پہلگام میں منفی 2.6،کپوارہ 0.5کوکرناگ 6.3اورگلمرگ 2.6ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لیہہ میں منفی 2.6اور گرگل میں منفی 2.8ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے ۔