نئی دہلی// بھارت اوڑی حملے کے تناظر میں یورپی یونین کے رد عمل سے مایوس ہوا ہے۔وزارت خارجہ میں(سیکریٹری ویسٹ) سجاتا مہتہ نے کہا ’’ اوڑی حملے کے بعد یورپی یونین نے سرد مہری کا رد عمل ظاہر کیا حالانکہ دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور یورپی یونین میں شامل دیگر27ممالک کے درمییان دہشت گردی پر یکساں موقف ہے لیکن یورپی یونین کا رد عمل مایوس کن رہا۔انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کئے جانے کیلئے اقوام مٹحدہ کی نگرانی میں یک رائے قائم کرنا ہوگی تاکہ درپردہ اور غیر ریاستی عناصر میں تفریق کو ختم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا’’ میں اس بات پر افسوس کا اظہار کررہی ہوں کہ یورپی یونین کا رد عمل بھارت کے عین مطابق نہیں تھا، کیونکہ اوڑی میں19فوجی مارے گئے تھے۔