سرینگر//تاریخی مرکزی جامع مسجد میں لگاتار 17ویں مرتبہ جمعہ کی نماز ادا نہیں کی جاسکی۔جمعہ کو نوہٹہ سرینگر میں جامع مسجد کی طرف جانے والی سڑک پر سیکورٹی فورسز نے کھار دار تار بچھا رکھی تھی اور کسی کو بھی وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ مسجد کی طرف جانے والی دیگر سڑکوں پر بھی سخت ترین بندشیں عائد کرکے رکھی گئی تھیں ۔ اس طرح مسلسل 17ویں مرتبہ بھی یہاں جمعہ کی نماز ادا نہیں ہو سکی ۔تاریخی امع مسجد شوپیان بھی بدستور مقفل رہی اور یہاں بھی نماز جمعہ پر بدستور قدغن ہے۔حریت (ع) چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی نقل حرکت پر بھی مکمل پابندی عائد ہے اور وہ اپنی نگین رہائش گاہ پر نظر بند ہیں ۔