Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

۔4ماہ کی ایجی ٹیشن کے دوران پہلی بار مزاحمتی قیادت کی مشاورت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 7, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
سرینگر//وادی میں جاری عوامی احتجاجی لہر کے بیچ گزشتہ4ماہ کے دوران پہلی مرتبہ مزاحمتی خیمے کی مشترکہ قیادت کا ملن ہوا جس میں احتجاجی کلینڈر اور امتحانات سمیت کئی معاملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ منگلوار8نومبر کو رواں جدوجہدکے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینے کیلئے جملہ فریقین( اسٹیک ہولڈرس )کا اجلاس طلب کیاگیا۔ اجلاس میں مسلسل اسکولوں کو جلانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلاؤ، گھیراؤ اور توڑ پھوڑ حکومت کے وہ حربے ہیں جس سے وہ لاکھ کوششوں اور دلیلوں کے باوجود اپنا دامن نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔جموں میں دربار سجنے سے صرف ایک روز قبل سید علی شاہ گیلانی کی رہائش گاہ واقع حید پورہ سرینگر کی طرف اتوار کو اس وقت تمام لوگوں کی نظریں مرکوز ہوئیں جب صبح11بجے کے قریب حریت(ع) چیئرمین میرواعظ عمر فاروق اور لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک وہاں پہنچے جس کے بعد11بجکر30منٹ پر میٹنگ منعقد ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران موجودہ احتجاجی لہر میں صف اول پر قیادت کرنے والے تینوں مزاحمتی لیڈروں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا جس میں کئی ایک معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ3گھنٹوں تک جاری رہنے والی میٹنگ میں احتجاجی کلینڈروں کے علاوہ طلاب کے امتحانات ،اسکولوں کو دوبارہ کھولنے اور وادی میں کاروباری سرگرمیوں اور ٹرانسپورٹ کی بحال جیسے معاملات پر گفت و شنید کی گئی جس کے دوران تمام لیڈروں نے اپنی رائے بھی پیش کی۔ان ذرائع کے مطابق میٹنگ میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ ان معاملات پر تمام متعلقین و فریقین جن میں تاجر،ٹرانسپوٹر،سیول سوسائٹی کے ممبران اور ماہرین تعلیم کے ساتھ مشترکہ میٹنگ کی جائے گی جس کے تحت ہی آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ رواں مزاحمتی جدوجہدایک عوامی تحریک ہے، اسلئے اسے آگے بڑھانے کے عمل میں عوامی حلقوں خاص طور پر جملہ اسٹیک ہولڈرس) (stake holdersکی رائے لینا انتہائی ضروری ہے۔ اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ منگلوار مورخہ ۸؍ نومبر ۲۰۱۶؁ء کو ‘ صبح ساڑھے دس بجے ‘حیدر پورہ میں مختلف انجمنوں جن میں تاجران، ٹرانسپوٹرس، اساتذہ، طلاب، سول سوسائیٹی ، بار ایسی سیشن، دینی، سیاسی و سماجی جماعتوں، دانشوراں اور زندگی کے دوسرے طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہوں گے کا ایک اجلاس بلایا جائے جس میں اس حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔اجلاس کے بعد جاری کئے گئے بیان میں کہاگیا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کسی پیکیج یا مالی منفعت کے حصول کیلئے نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد جموں کشمیر میں رہنے والے کروڑوں انسانوں کے مستقبل کی تعمیر و ترتیب ہے۔ اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان جس میں موصوف نے کہا ہے کہ کشمیر کو اقتصادی ترقی سے ہی حل کیا جاسکتا ہے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ جو لوگ عوامی جدوجہد اور قربانیوں کو روپے پیسے یا پیکج و مراعات کے ذریعے ختم کرنا چاہتے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ عوامی تحاریک کو ایسے اقدامات سے زیر کرنا ناممکن ہوا کرتا ہے۔اجلاس میں ریاستی سرکار کے تعلیمی شعبے کے حوالے سے اُٹھائے جانے والے اقدامات کو قابل نفرین قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ عوامی تحریک کو دبانے کیلئے تعلیم کو سیاست زدہ کرنے کا یہ عمل حکمرانوں کی ذہنی پستی ہی قرار پاسکتی ہے ۔ جو لوگ استاد جیسے مقدس پیشے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو چوکیداری کے کام پر لگاسکتے ہیں اُن سے کسی خیر کی توقع رکھنا بہر صورت نادانی ہے۔ اجلاس میں خاص طور پر طلباء کے امتحانات کے حوالے سے حکمرانوں کی قلابازیوں اور سیلبس میں ۵۰ فیصد چھوٹ کو صریح فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ محض نارملسی کی سیاست اور سب ٹھیک ٹھاک ہے کا نعرہ بلند کرنے کی نیت سے یہاں کے طالب علموں کے تعلیمی مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے جو حد درجہ افسوس ناک ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پرامن سیاسی جدوجہد پر مکانیت کی مسدودی بہر صورت تشدد کو ہی فروغ دینے کا عمل ہے اور عرصہ ٔ دراز سے بھارت اور اسکے ریاستی حاشیہ بردار کشمیریوں کے تئیں یہی رویہ رکھے ہوئے ہیں ۔اجلاس میں کہاگیا کہ حالیہ قربانیاں آزادی کی تحریک کا بیش بہا سرمایہ ہیں جنہیں کسی بھی صورت میں رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ اجلاس میں مسلسل اسکولوں کو جلانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلاؤ، گھیراؤ اور توڑ پھوڑ حکومت کے وہ حربے ہیں جس سے وہ لاکھ کوششوں اور دلیلوں کے باوجود اپنا دامن نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔8جولائی کو شروع ہوئی احتجاجی لہر کے بعد پہلی مرتبہ حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے چیئرمین سید علی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق کے علاوہ لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کو آپس میں ملنے کی اجازت دی گئی جبکہ اس سے قبل محمد یاسین ملک کو2نومبر کو اس وقت سید علی گیلانی سے ملنے سے روک دیا گیا جب110دنوں کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔8جولائی کو حزب کمانڈر برہان وانی کے جان بحق ہونے کے بعدتینوں مزاحمتی لیڈروں نے مشترکہ طور پر احتجاجی کلینڈر جاری کیا۔ سید علی گیلانی مسلسل خانہ نظر بند ہیں وہیں محمد یاسین ملک کو قریب ساڑھے3ماہ کی اسیری اور میر واعظ کو2ماہ کی گرفتاری کے بعد رہا کیا گیا۔اس سے قبل سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی مشترکہ میٹنگ امسال23مئی کو حید پورہ میں منعقد ہوئی تھی،جس کے دوران مشترکہ قیادت نے فوجی کالنیوں کی مجوزہ تعمیر اور بھاجپا وزیر لال سنگھ کی طرف سے جموں میں مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے خلاف26مئی کو مکمل ہڑتال اور27مئی کو نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہروں کی کال کا اعلان کیا تھا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگلے چند روز کے دوران موسم گرم رہیگا | جموں وکشمیرمیں شدت کی گرمی پڑنے کا امکان
جموں
سانبہ سیکٹر میں آپریشن سندور کے دوران | 50 ملی ٹینٹوں کی دراندازی کی کوشش ناکام: بی ایس ایف
جموں
۔ 4ہزار سابق فوجیوں کی تعیناتی کو حتمی منظوری | اہم تنصیبات کی حفاظت پر مامور کیے جائیں گے :سینک بورڈ
جموں
تدریسی عملے کی کمی سے دوچار سرکاری سکولوں میں کنڈر گارٹن کی تین اضافی کلاسوں کا بوجھ نظام تعلیم پر اثر انداز صوبہ جموں میں قائم ہزاروں کنڈر گارٹن میں مددگار آیازکی تقرری میں لمبی تاخیر کا شاخسانہ،جلد ہی تقرری عمل میں آئے گی :حکام
خطہ چناب

Related

صفحہ اول

پاکستانی شیلنگ سے سرحدی دیہات کے مہلوکین||رشتہ داروں کیلئے ملازمت کا اعلان ایل جی کا دورہ راجوری و پونچھ، متاثرین سے ملاقات،،کہامرکز مزیدمعاونت کرے گا

May 21, 2025
صفحہ اول

کی منظوری JKBOSE اکتوبر-نومبر امتحانی سیشن بحال

May 21, 2025
صفحہ اول

غیر مجاز ویب سائٹس پر پابندی عائد

May 21, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

گولہ باری سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ میں سے ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے گی:منوج سنہا

May 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?