سرینگر// مزاحمتی خیمے کی مشترکہ قیادت نے تمام قیاس آرائیوں کو درکنار کرتے ہوئے تازہ احتجاجی کلینڈر میں کسی بھی روز مکمل دن کی ڈھیل کا اعلان نہیں کیا جبکہ جمعہ کو شہر خاص میں جلسہ اور استقلال جامع مسجد کی کال کے علاوہ14نومبر کو لالچوک چلو کی کال دی ہے۔ 11نومبر جمعہ اس روز ہڑتال میں کوئی بھی ڈھیل نہیں ہوگی۔ شہر خاص میں نماز جمعہ کے بعد جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس روز مزاحمتی لیڈر شپ قوم کے نام خطاب کرے گی۔لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ جمعرات شام سے ہی جامع مسجد سرینگر کا رخ کرتے ہوئے یوم استقلال منایاجائے۔شہر خاص کی فلاحی اور سماجی تنظیموں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں انتظام کریں۔اس روز ہڑتال میں کوئی بھی ڈھیل نہیں ہوگی 12نومبرسنیچر اس روز شام4بجے سے آئندہ روز صبح7بجے تک ہڑتال میں ڈھیل دی گئی ہے۔یوم جائزہ منانے کی اپیل کرتے ہوئے اوقاف،بیت المال،مساجد کمیٹیوں اورنوجوان رضاکار سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ وادی میں گھر گھر جاکر ان لوگوں کی فہرست مرتب کریںجنہیں مالی مسائل کا سامنا ہے اور جنہیں مدد کی ضرورت ہے۔اس روز موجودہ احتجاجی لہر کے دوران شہداء،گرفتار شدگان اور زخمیوں خاص طور پر آنکھوں کی بصارت سے محروم ہونے والے لوگوں کے گھر جاکر تعزیت اور مزاج پرسی کای کال بھی دی گئی جبکہ ان ضرورتمندوں کی فہرست مرتب کرکے ان کی مدد کا انتظام کرنے کیلئے بھی کہاگیا ہے۔ 13ستمبراتوار ہڑتال میں شام4بجے سے صبح7بجے تک ڈھیل ہوگی۔اس روز کمیو نٹی اسکول ڈے منانے کی کال دی گئی ہے جبکہ مساجد کمیٹیوں،علاقوں کے بزرگوں،رضاکاروں اور اساتذہ کو اس بات کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے کہ ان کمیو نٹی اسکولوں میں کس چیز کی ضرورت ہے۔ ان حضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ اس سلسلے میں مزاحمتی لیڈرشپ کو اپنی تجاویز اور آرائوں سے آگاہ کریں۔ 14ستمبرسوموار اس روزہڑتال میں کوئی بھی ڈھیل نہیں ہوگی جبکہ اس روز لالچوک کی طرف مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اتوار کو نماز مغرب کے بعد لالچوک کی طرف رخ کرنے کی کال دی گئی ہے جبکہ اپنی گاڑیوں کو پانتہ چھوک،نوگام،صنعت نگر،حیدرپورہ،بمنہ،پارمپورہ،صورہ اور حضرتبل میں کھڑی کر کے پیدل لالچوک کی جانب مارچ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔مزاحمتی و مساجد کمیٹیوں اور نوجوان رضاکاروں سے انتظام کرنے کیلئے کہاگیا ہے۔ 15ستمبر منگل اس روز شام4بجے سے صبح7بجے تک ڈھیل کا اعلان کیا گیا ہے۔اس روز یوم خواتین منانے کی اپیل کی گئی ہے جبکہ خواتین کو نماز ظہر کے بعد مقامی چوکوں پر قبضہ کرنے کی کال دی گئی۔خواتین سے کہا گیا ہے کہ وہ اس روز دھرنے میں جھنڈے،پلے کارر اور بینر اٹھائے رکھیں جن میں آزادی سے متعلق نعرے اور پیغامات تحریر کرنے کی صلاح دی گئی۔ 16ستمبر بدھ اس روز شام4بجے سے لیکر آئندہ صبح7بجے تک ہڑتال میں ڈھیل دی گئی ہے۔اس روز راجوارزچلڈارہ،تجر شریف،گنستان،پکھر پورہ،پھاگ شوہامہ(صدر مقام شوہامہ) ،سرینگر سے صورہ(بشمول 90فٹ روڈ تا پاندچھ)،کیلر،رام نگری،بو گام،ساگم آزادی مار چوں کی کال دی گئی ہے۔احتجاجی کلینڈر کے مطابق کپوارہ سے زچلڈارہ،گاندربل سے پھاگ،بارہمولہ سے تجر شریف،بانڈی پورہ سے گنستان،بڈگام سے پکھر پورہ،گاندربل سے شوہامہ پھاگ، سرینگر سے صورہ(بشمول90فٹروڈ تا پاندچھ)،پلوامہ سے کیلر،شوپیاں سے رام نگری،کولگام سے بوگام اور اسلام آباد سے ساگم کی جانب چلو کی کال دی گئی۔اس دوران رضا کار اور مساجد کمیٹیوں کے منتظمین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں انتظامات کریں۔نماز ظہر کے بعد مقامی طور متفقہ مقامات پر آزادی جلسوں کے اہتمام کی بھی اپیل کی گئی۔ 17نومبرجمعرات اس روز ہڑتال میں کوئی بھی ڈھیل نہیں ہوگی جبکہ اس روز یک روزہ آزادی کنونشن منعقد کرنے کی کال دی گئی ہے۔ ملحقہ علاقوں اور پڑوس کی بستیوں میں مشترکہ طور پر یک روز کنونشنوں کے انعقاد کی اپیل کی گئی ہے جس کے دوران جاریہ ایجی ٹیشن کو پائے تکمیل تک پہنچانے اور مظبوط و مستحکم بنانے کیلئے بحث و مباحثے منعقد کرنے کو کہا گیا۔اس دوران رضا کار اور مساجد کمیٹیوں کے منتظمین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں انتظامات کریں۔