سرینگر//غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیلوپمنٹ اتھارٹی (لاوڈا) نے ایک تازہ انہدامی کاروائی کے دوران گذشتہ روز ہار ون اور شالیمار میں 4ناجائز تعمیرات کو منہدم کیا ہے ۔ دستاویزات کے مطابق لاوڈا کی انفورسمنٹ ونگ نے ہارون اور فرنڈس کالونی شالیمار میں محمد غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا۔دریں اثناء محکمہ کی انفورسمنٹ ونگ نے ناجائز تجاوزات کے خلاف انہدامی مہم کو مستقبل میں جاری رکھنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے تمام لوڈ کیئریر اور ٹپر مالکان کو بھی متنبہ کیا ہے کہ وہ ممنوعہ علاقوں میں تعمیراتی میٹریل پہنچانے کی کوشش نہ کریں۔