کشتواڑ//یوتھ کانگریس اور سیوا دل کے ہمراہ کانگریس کے رہنماؤں نے ایک بڑے پیمانے پر کینڈل لائٹ مارچ نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ مارچ ڈاک بنگلہ کشتواڑ سے بس سٹینڈ تک نکالا گیا جس میں مظاہرین ایک رینک ایک پنشن معاملے کی بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو بے نقاب کرنے کے لئے احتجاج منعقد ہوا۔ احتجاج کے دوران راہل گاندھی اور دوسروں سینئرز کانگریس کے رہنماؤں کو گرفتار کرنے پر مرکز کی غیر جمہوری اقدام کے خلاف اور مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کیخلاف احتجاج کیا۔ریلی غلام احمد میر صدر پردیش کانگریس (آئی) جموں و کشمیر اور نائب صدر غلام محمد سروڑی کی ہدایت سے شروع کیا گیا ۔اس موقع پر مشتاق ہپ،مہندر سنگھ پریہار،نیک رام منہاس،عبدالمجید بچو،سابق سرپنچ روی کمار شان،نور حسین،بابی بھنڈاری،سر جیت بڈیال،شنکر وزیر،وسیم مکر،رندیپ بھنڈاری،وسیم سروڑی،فردوس منگنو،ایاز حمال،ریاض حمال،انکوش شرما،زید منٹو، کوثر احمد،عرفان بٹ، ویویک شرما،ببلو بھگت، مونیب احمد اور بڑی تعداد میں کانگریس پارٹی کے ارکانتقریب میں موجود تھے۔