سرنکوٹ//سیبوں سے بھرا ہوا ایک ٹرک سرنکوٹ قصبہ سے ایک کلومیٹر دوری پر حادثے کاشکار ہواجسکے نتیجہ میں اس کا ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا۔ یہ ٹرک مرزا موڑ نزدفضل آباد پل حادثے کاشکار ہوا۔ٹرک زیر نمبر HR67A-0147سرینگر سے سیب لوڈ کرکے جموں لیجارہاتھاجوبس اڈہ سے ایک کلو میٹر دوری پر حادثہ کاشکار ہوا۔ حادثے کے نتیجہ میں ڈرائیور شدید زخمی ہواجسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد جموں منتقل کیاگیاتاہم راستے میں اس نے دم توڑ دیا۔اس کی شناخت الطاف حسین ولد بہادر علی ساکن درہال راجوری کے طور پر ہوئی ہے ۔ٹرک سڑک سے لڑھک کر نیچے دریا میں گرااور بتایاجاتاہے کہ حادثے کے وقت صرف ڈرائیور ہی اس پر سوار تھا۔ٹرک میںلدھے ہوئے تمام سیب بھی تباہ ہوگئے ہیں ۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ سرنکوٹ میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔