مینڈھر //قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چیئرمین جہانگیر حسین میرنے سرحدی علاقے بالاکوٹ کادورہ کیا۔ا س دوران انہوںنے بڑی تعداد میںلوگوں سے ملاقات کی اور ان کو یقین دلایاکہ حکومت کی طرف سے ان کی ہرممکن مدد کی جائے گی ۔میر نے بتایاکہ انہوںنے حال ہی میں مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کرکے مطالبہ کیاہے کہ سرحدی آبادی کیلئے بنکر تعمیر کئے جائیںتاکہ کشیدگی کے وقت وہ محفوظ رہ سکیں ۔میرنے کہاکہ فی الوقت لوگ اپنی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیںاور فائرنگ اور گولہ باری کے وقت گھروںسے باہر نکلنے سے گریز کریں ۔اس دوران مقامی لوگوں نے بتایاکہ طبی و دیگر کوئی بھی سہولت نہیں۔انہوںنے بتایاکہ اگر کوئی زخمی ہوجاتاہے تو اس کا خون ہسپتال پہنچنے تک ہی بہہ جاتاہے ۔انہوںنے کہاکہ پانی اور بجلی کی سہولت بھی نہیں اور وہ بری طرح سے مشکلات کاشکار ہیں ۔میر نے کہاکہ انہوںنے بریگیڈ کمانڈر سے بات کرکے ان سے اپیل کی ہے کہ سرحدی آبادی کو ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں ۔جہانگیر میر نے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کریں۔ انہوںنے راشن کی فراہمی پربھی زور دیا۔اس دوران میر نے بالاکوٹ میں بجلی شعبے کیلئے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ انہوںنے بھمبر گلی میں ایک مسافر شیڈ بنانے کا اعلان بھی کیا۔اس دوران تحصیلدار مینڈھر، ایس ڈی پی او مینڈھر، بی ڈی او بالاکوٹ ، ٹی ایس او بالاکوٹ وغیرہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔