سرینگر// دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کو حتمی شکل دیتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن اور بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے امتحانی سنٹروں کی نشاندہی کرلی ہے اور اس دوران پوری وادی میں محکمہ ایجوکیشن نے کنٹرول روم بھی قائم کر لئے ہیں جہاں سے محکمہ وادی میں ہو رہے امتحانات سے متعلق جانکاری حاصل کرے گا ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن میں موجود ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وادی میں دسویں جماعت کے 55633 طلاب کیلئے 550 جبکہ بارہویں جماعت کے48176طلاب کیلئے 484امتحانی سنٹر وادی بھر میں قائم کئے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ محکمہ ایجوکیشن نے ایک آڈر ریر نمبر DESK/CEO1836بتاریح 10/11/2016 نکالا ہے جس کی رو سے وادی کے ہر ایک ضلع میں چیف ایجوکیشن افسران اور زونل ایجوکیشن افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ امتحان کے دوران اپنے اپنے اضلاع میں کنٹرول روم قائم کریں ۔محکمہ ایجوکیشن کے ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ضلع اننت ناگ میں دسویں جماعت کے8098طلاب کیلئے 79اوربارہویں جماعت کے8377طلاب کیلئے 76سنٹر قائم کئے گئے ہیں ۔بانڈی پوری ضلع میں بھی دسویں جماعت کے 3287طلاب کیلئے 32اور بارہویں جماعت کے 2256طلاب کیلئے 25امتحانی سنٹر قائم کئے گئے ہیں ۔ذرائع نے بارہمولہ ضلع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہاں پر دسویں جماعت کے 8120طلاب کیلئے 79امتحانی سنٹرجبکہ بارہویں جماعت کے 7056طلاب کیلئے 63امتحانی سنٹر قائم کئے گئے ہیں ۔ضلع بڈگام میں دسویں جماعت کے طلاب کیلئے 74امتحانی سنٹر قائم کئے گئے ہیں اور یہاں پر دسویں جماعت کے طلاب کی تعداد 7454بتائی جا رہی ہے جبکہ بارہویں جماعت کے طلاب کیلئے ضلع میں 67امتحانی سنٹر قائم کئے کئے گے ہیں جہاں طلاب کی تعداد 3586 ہے ۔گاندربل ضلع میں بھی دسویں جماعت کے 2380طلاب کیلئے 22اور بارہویں جماعت کے 2087طلاب کیلئے 20امتحانی سنٹر قائم کئے گئے ہیں ۔کولگام ضلع میں بھی محکمہ ایجوکیشن نے دسویں جماعت کے 3069طلاب کیلئے 33امتحانی سنٹر قائم کئے ہیں جبکہ بارہویں جماعت کے 3185طلاب کیلئے 31امتحانی سنٹر قائم کئے جا چکے ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کپوارہ ضلع میں بھی دسویں جماعت کے امتحانات کو احسن طریقے سے انجام دینے کیلئے77امتحانی سنٹر قائم کئے گئے ہیں اور اس ضلع میں دسویں جماعت کے طلاب کی تعداد 7733 ہے جبکہ بارہویں جماعت کے امتحان کیلئے 60امتحانی سنٹر اس ضلع میں قائم کئے گئے ہیں جہاں پر طلاب کی تعداد 6273بتائی جا رہی ہے۔پلوامہ ضلع میں دسویں جماعت کے 4521طلاب کیلئے 48اور بارہویں جماعت کے 4778طلاب کیلئے 45امتحانی سنٹر قائم کئے گئے ہیں ۔اسی طرح شوپیاں ضلع میں دسویں جماعت کے 8312طلاب کیلئے ضلع میں 28امتحانی سنٹر قائم کئے گئے ہیں جبکہ بارہویں جماعت کے 2406طلاب کیلئے 24امتحانی سنٹر قائم کئے گئے ہیں ۔ذرائع نے سرینگر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سرینگر میں دسویں جماعت کے امتحانات کو منعقد کرنے کیلئے سکول ایجوکیشن محکمہ نے 78امتحانی سنٹر قائم کئے ہیں اور سرینگر ضلع میں دسویں جماعت کے طلاب کی تعداد 8312بتائی جا رہی ہے جبکہ بارہویں جماعت کے8170طلاب کیلئے 73امتحانی سنٹر قائم کئے گئے ہیں ۔اسی طرح دسویں اور بارہویں جماعت کے بیشتر طلاب نے امتحانی رول نمبر سیلپ حاصل کی ہیں ۔اس دوراں سکول ایجوکیشن محکمہ نے تمام چیف ایجوکیشن افسران اور زونل ایجوکیشن افسران سے کہا ہے کہ وہ ہر ایک اضلاع میں کنٹرول روم قائم کریں اور امتحانات کے دوران ہورہی صورتحال سے متعلق ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن ،ضلع ترقیاتی کمشنر اور ضلع کے ایس ایس پی کو آگاہ کریں۔حکمنامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امتحانی عملہ ہر گھنٹے کے بعد ضلع انتظامیہ کو اپنا فیڈ بیک دے ۔حکمامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جہاں پر امتحانات منعقد ہوں گے، اُس ادارے کے سربراہ کو یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ وہ امتحانی سنٹر وں میں زیادہ سے زیادہ عملے کو تعینات رکھیں۔