سرینگر//کمر کی ہڈیوں کے بیج میں موجود مواد کو نکالنے کیلئے جراحی انجام دیکر نورا اسپتال وادی کا پہلا پرائیوٹ اسپتال بن گیا ہے جہاں یہ جراحی انجام دی جاتی ہے۔ استپال کے نیورو سرجری شعبہ سے وابستہ ڈاکٹروں نے ایل 4اور ایل 5کے درمیان اور ایل 5اور ایل 1کے درمیان مواد کو ہٹا کر ایک مشکل جراحی انجام دی ہے۔ نورا اسپتال کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپتال وادی کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں کوششوں کے تحت Microdisectomy کی سرجری انجام دی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نورا اسپتال میں ان بیماریوں اور امراض کا علاج شروع کیا گیا جن کا علاج جموں و کشمیر میں پہلے موجود نہیں تھا۔