قاضی گنڈ//قاضی گنڈ میں محکمہ بجلی سے وابستہ ایک اہلکارترسیلی لائن کی مرمت کے دوران لقمہ اجل بن گیا ۔یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب 30سالہ شبیر احمد دیدر ولد نور احمد دیدر ساکنہ ناگرس کُنڈ شینو پورہ رسیونگ اسٹیشن کے نزدیک ترسیلی لائن کی مرمت کر رہا تھا ۔اس دوران مذکورہ ملازم کا جسم بجلی لائن کو چھو گیا جس کے سبب وہ اپنا توازن کھو بیٹھا اور نیچے گر کر موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا ۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کی مبینہ لاپرواہی کے خلاف احتجاج کیااور واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔قاضی گنڈ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی لوازمات پورے کر کے لاش ورثا کو سونپی ۔جونہی مذکورہ شہری کی لاش اُن کے آبائی گائوں پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک کیس زیر نمبر298/16 u/s 304 rpc درج کرلیا۔