جموں//جے کے ای ڈی آئی نے حال ہی میں پونچھ اور کشتواڑ اضلاع کے 157نوجوانوں ، جن میں 68خواتین بھی شامل تھیں ، پر مشتمل 3بچوں کو تین ہفتہ کی تربیت فراہم کی ہے ۔ ڈی ای سی سی پونچھ، آئی ٹی آئی مینڈھر، تحصیل آفس منڈی اور ڈی ای سی سی کشتواڑ میں سیڈ کیپٹل فنڈ اسکیم کے تحت ان نوجوانوں کو تربیت فراہم کی گئی۔ تین21روزہ انٹرپرنیور شپ ڈیولپمنٹ پروگراموں میں زراعت کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں ٹریننگ دی گئی۔ اختتامی تقریب میں تربیت یافتہ نوجوانوں نے ان پروگراموں کے انعقاد کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ا س سے ان میں اعتماد پیدا ہوا ہے ۔