سوپور// شمالی کشمیر میں بدھ کو جنگجوؤں کے حملے میں جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے یمبرزل واری سوپور میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق ایک خفیہ اطلاع ملنے پر فورسز اور ایس او جی نے مذکورہ علاقہ میں مشترکہ تلاشی کاروائی شروع کی۔ تاہم جب سیکورٹی فورسزعلاقہ کے جنگلی علاقہ کی طرف بڑھنے لگے تو وہاں موجود جنگجوؤں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔ فورسز نے جوابی فائرنگ کی ، تاہم گولیوں کے تبادلے میں ایک ایس او جی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ مارے گئے اہلکار کی شناخت محمد شفیع ڈارولد محمد شعبان ساکن قاضی گنڈ کے طور پر کی گئی ۔ جنگجوؤں کو فرار ہونے سے روکنے کے لئے علاقہ میں فورسز کی مزید کمک بلائی گئی ۔ پولیس اہلکار کو ڈسڑکٹ پولیس لائن سرینگر میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ پولیس سربراہ کے راجندر اکمار ،سپیشل ڈی جی کواڑنیشن شری ایس پی وید کے علاوہ پولیس اورسیول افسروں نے مرحوم پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کر کے اُن کے جسد خاکی پر گل دائرے رکھے ۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر بصیر احمد خان ،ائی جی ارمڈ وائی آر پی شری سنیل کمار ،ڈی ائی جی سنٹرل کشمیر شری ایس پی پانی ،ڈی سی سرینگر فاروق احمد ،ایس ایس پی سرینگر امیت کماربھی موجود تھے ۔