نئی دہلی// مرکزی حکومت نے بنکوں اور ڈاک خانوں کو ہدایت دی ہے کہ منسوخ شدہ 500اور1000روپے مالیت کے نوٹ جمع کرنے کیلئے دی گئی50دن کی مہلت کے دوران سیونگ بنک کھاتوں میں0 2.5لاکھ اور کرنٹ بنک کھاتوںمیں12.50لاکھ روپے جمع کرنے کے بھی معاملات کوانکم ٹیکس محکمہ کو رپورٹ کرے۔ حکومت کی جانب کی گئی نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بنکوں ،کواپریٹیو بنکوں اور ڈاک خانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ 9نومبر سے30دسمبر2015تک سیونگ بنک کھاتوں میں ایک دن 50ہزار سے زائد یا اس مدت کے دوران2.50لاکھ روپے جمع کرنے کے معاملات ٹیکس محکمہ کو رپورٹ کریں ۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس مدت کے دوران اگر کرنٹ بنک کھاتوں میں12.50لاکھ یا اس سے زائد رقم جمع کی گئی ہے ،تو اس کی تفصیلات بھی انکم ٹیکس محکمہ کو پیش کی جانی چاہئیں۔ وزارت خزانہ نے سالانہ بقایات کی ادائیگی سے متعلق معلومات کے ترمیمی رول کو نوٹیفائی کیا ہے اور اس نوٹیفکیشن کے مطابق بنکنگ کمپنی ،کواپریٹیو بنک اور ڈاک خانوں ایسی ادائیگیوں سے متعلق تفصیلات پر مشتمل مالی گوشوارہ31جنوری 2016سے قبل جمع کرنا ہونگیں۔اس سے قبل انہیں ایک سال میں 10لاکھ سے زائد جمع کرنے کے معاملات کو ٹیکس محکمہ کو رپورٹ کرنا پڑتا تھا تاہم اب نئی حد مقرر کی گئی ہے اور اس کا مقصد کالے دھن پر قابو پاکر اضافی آمدن کو ٹیکس کے زمرے میں لانا ہے۔