جموں//محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین نے احتجاج جاری حسب معمول جاری رکھا۔اس دوران مظاہرین خدمات کی مستقلی اورواجب الادااجرتوں کی واگذاری ،انشورنس پالیسی لاگوکرنے ،دوران ڈیوٹی حادثہ کاشکارہوکر معذوریاجان بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کے حق میں معاوضہ جاری کرنے کامطالبہ کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ متعددبارحکومت سے مطالبات پرغور کرنے کی اپیل کی گئی لیکن تاحال اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے کئی دنوں سے سراپااحتجاج ملازمین کوکوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ہے۔ احتجاج کررہے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے یونین لیڈران نے کہاکہ حکومت ہمارے جائزمطالبات کاازالہ کرنے کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کررہی ہے۔انہوں نے یقین دہانیوں کے باوجودمختلف محکموں میں تعینات عارضی ملازمین عدم توجہی کے شکارہیں۔انہوں نے الزام لگایاکہ محکمہ میں گذشتہ کئی برسوں سالوں سے کام کررہے عارضی ملازمین کی تنخواہیں واگذارنہ کی ہیں اورنہ ہی مستقلی کیلئے کوئی قدم اٹھایاہے۔انہوں نے ریاستی وزیراعلیٰ سے محکمہ کے عارضی ملازمین کے مطالبات کوتسلیم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کامطالبہ کیا۔