جموں// جموں کشمیراینڈلداخ آل ڈیپارٹمنٹس کلریکل سٹاف ایسوسی ایشن کے بینرتلے مختلف محکمہ جات کے کلریکل ملازمین نے مطالبات کے حق میں اورریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ور کام چھوڑہڑتال کی ۔اس دوران مظاہرین کلریکل کیڈرکے ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دورکرنے اوردیگرمطالبات کوتسلیم کرنے کامطالبہ کررہے تھے۔ اس موقعہ پر مظاہرین کی قیادت جموں کشمیراینڈلداخ آل ڈیپارٹمنٹس کلریکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر بابوحسین ملک کررہے تھے۔ ۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے بابوحسین ملک ودیگر کلریکل ملازمین لیڈران نے حکومت سے عدالت عالیہ کے ایس ڈبلیوپی نمبر 3058/2015، ایم پی نمبر 01/2015 کے تحت کلریکل کیڈرملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دورکرنے سے متعلق جاری کئے گئے آرڈرکونافذکرنے ، میڈیکل الائونس میں اضافہ، ڈی پی سی میٹنگ کاانعقاد، ساتویں پے کمیشن کولاگوکرنے کامطالبہ کیا۔انہوں نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے اپیل کی کہ اس مسئلے کوذاتی مداخلت کرکے کلریکل کیڈرملازمین کے ساتھ انصاف کیاجائے۔مظاہرین میں بھارت بھوشن ، خورشیداحمد دیوانی، اشوک سنگھ، جاوید آخون ، یش پال شرما، میناکشی شرما ، جسونت سنگھ، انسویا گپتا، سیوا رام راٹھور، منیش شرما ، وشوابندھو ، فریدہ بانو ، وکاس چندر، محمدلطیف ، وکاس شرما، مختیارسنگھ ، بھارت بھوشن کوتوال ، محمدصادق ، ارون شرما، لیکھ راج ، نریش شرما، اوم پرکاش، کپل گپتا، ادھے سنگھ پٹھانیہ ، سندیپ سنگھ ، شمشیرسنگھ، رنبیرسنگھ، درشن انگورانا، شام لال ، سدرشن سنگھ، علی محمد، منگگل سنگھ، رفیق محمد، محمدیعقوب بٹ ، فیضو جواہربشیر، وپن بانگرو، موہن لال، سنجیوسنگھ جموال ودیگران شامل تھے۔ قابل ذکرہے کہ کلریکل کیڈرملازمین کے مطالبات کے حق میںجموں کشمیراینڈلداخ آل ڈیپارٹمنٹس کلریکل سٹاف ایسوسی ایشن نے 16 اور 17 نومبرکو کام چھوڑہڑتال اوراحتجاج کااعلان کیاتھا جس کے تحت ضلع ہیڈکوارٹروں میں بھی کلریکل کیڈرملازمین نے شیڈول کے مطابق کام چھوڑہڑتال اوراحتجاج کیا۔