بارہمولہ//حضرت شیخ حمزہ مخدومؒ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں آج ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مختلف محکموں کے آفیسروں کے علاوہ مخدوم ٹرسٹ کے چیئرمین بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر مخدوم ٹرسٹ کے وفد کو بتایا کہ 26نومبر2016 کو تجر شریف سوپور کے خانقاہ عالیہ میں روح پرور تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا ۔اس سلسلے میں وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو آستانہ عالیہ کے اردگرد سڑکوں کی مرمت ،روشنی کا انتظام،صفائی ستھرائی اور پینے کے پانی کا خاص انتظام کرنے کی اپیل کی۔