سرینگر/ / وادی میں آ گ کی مختلف وارداتوں میں 4 رہائشی مکانوں اور4 گائو خانوں خاکستر ہوگئے ہیں۔ آگ کی ایک واردات میں متی ہندو کوکر ناگ اننت ناگ میں فیاض احمد کھانڈے اور جاوید احمد کھانڈے پسران غلام کھانڈ ے کے 2رہائشی مکانوں اور2 گاوَخانو ں کو نقصان پہنچا ۔بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دورہامہ دمحال ہانجی پورہ کولگام میں محمد امین گنائی ولد غلام رسول گنائی کے رہایشی مکان کو نقصان پہنچا۔ کلپورہ کولگام میں عبدلرشید ڈار ولد عبداللہ ڈار کے دومنزلہ کچن میں آگ نمودارہوئی۔ آگ پھیلنے کے دوران بشیر احمد ڈار اور محمد مقبول ڈار پسران غلام رسول ڈار کے مشترکہ رہائشی مکان اور غلام حسن ڈار ولد عبدلصمد ڈار کے گائو خانے کو نقصان پہنچا۔ درباغ سرینگر میں غلام قادر بٹ ولد عبدلرزاق بٹ کے گائوخانے میں آگ کی ایک واردات کے دوران گاوَ خانے کو جزوی نقصان پہنچا۔