بانہال//نیشنل کانفرنس ضلع رام بن کے پارٹی عہدیداران وورکران کی بٹوت میں ضلع صدر سجاد شاہین کی زیر صدارت منعقد میٹنگ میں ریاستی مخلوط حکومت کو اپنی زبر دست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نیشنل کانفرنس ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے کہا ریاست میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی زیر قیدات پی ڈی پی ، بی جے پی مخلوط حکومت ریاستی عوام کی مجموعی تعمیر و ترقی کو ممکن بنا نے میں ہر سطح پر ایک ناکام حکومت ثابت ہو ئی شاہین نے کہا موجودہ مخلوط حکومت ریاستی عوام کو درپیش مشکلات و مسائل کو سمجھنے اور ان کا حل نکالنے میں ہر لحاظ سے ناکام رہی ہے ۔ شاہین کے بقول ریاست میں تعمیر وترقی کے لحاظ سے اہم پراجیکٹ ٹھپ پڑے ہوئے عوام بے رو زگاری کے سنگین مسئلے سے دو چار ہیں ۔ ریاست میں امن و امان کی صورت حال انتہائی تشویش ناک رخ اختیار کر چکی ہے ۔ لوگ بے بسی کی کیفیت سے دوچار ہیں اور ان تشویش ناک حالات میں بر سر اقتدار حکمران جماعتوں کے وزراء سے لیکر معمولی سے عہدیداران اپنے ذاتی مفادات کی آبیاری میں مصروف عمل ہیں ۔ ان کو ریاستی عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کی کوئی خبر نہیں اور ناہی وہ لوگوں کو درپیش مشکلات کی جانب توجہ دینے میںکوئی دلچسپی رکھتے ہیں ۔شاہین نے کہاکہ مخلوط حکومت کی وزیر اعلیٰ اور ان کی سیاسی جماعت نے بی جے پی اور اس کی سر پر ست تنظیم آر ایس ایس کے آگے پوری طرح سے گھٹنے ٹیک کر اپنے نجی مفادات کے تحفظ کے عویز مکمل خود سپردگی کر دی ہے ۔ مزید اس میٹنگ میں بنیشنل کانفرنس کی اعلیٰ قیادت کے بائیس نومبر سے شروع ہو رہے دورہ خطہ چناب کی تیاریوں پر بھی غور و خوض کیا گیا ۔ پارتی سر پر ست اعلیٰ فا روق عبداللہ کی زیر قیادت ہورہے اس دورے کو کامیاب بنا نے کی خاطر ہر ممکن درکار اقدامات کر نے کا عہد بھی کیا گیا ۔