جموں//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سرحدوں پر شلنگ کے نتیجے میں ریاست کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے متاثرہ عوام کی باز آباد کاری کا جائزہ لیا ۔ وزیر اعلیٰ کو صوبائی انتظامیہ جموں کی طرف سے باز آباد کاری منصوبے کے خدو خال پیش کئے گئے ۔ انہوں نے ان علاقوں میں فصلوں کی کٹائی کا بھی جائزہ لیا ۔ انہیں بتایا گیا کہ بالا کوٹ سیکٹر میں اضافی راشن بھیجنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے سرحدی علاقوں میں بنکروں کی تعمیر کیلئے اراضی کی نشاندہی کے احکامات دئیے تا کہ ایمرجنسی کے وقت عوام کو ان میں رکھا جا سکے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سرحدی علاقوں میں بنکروں کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ روپے مختص ہوں گے ۔