جموں//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں صوبے کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ جنگلات کے نزدیک غیر قانونی تجاوزات کو ہٹاتے وقت خانہ بدوش کنبوں کے ساتھ زیادتی نہ ہونے دیں ۔ یہ ہدایت وزیر اعلیٰ نے جموں صوبہ کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ایک جائیزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے دیں ۔ وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ اہم جگہوں پر اراضی کے بڑے حصوں کے ناجائیز قبضے کو ہٹایا جائے البتہ پچاس سال سے جنگلات کا تحفظ کرتے آ رہے غریب خانہ بدوشوں کوہراساں نہ کیا جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غیر قانونی طور قبضہ کی گئی اراضی کو چھڑانے کے اقدامات کو غریب خانہ بدوشوں کے خلاف کارروائی تصور نہیں کی جانی چاہئیے ۔