سرینگر//ایم ایل اے امیرا کدل الطاف احمد بخاری نے سیکریٹری ٹورازم فاروق احمد شاہ اورڈائریکٹر پھولبانی کے ہمراہ ایس کے پارک ،پرتاپ پارک اور پولو گرائونڈ میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ممبر موصوف نے پولوگرائونڈ کی تجدید کاری کے لئے جامع پروجیکٹ رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت دی۔انہیں بتایا گیا کہ ریذیڈنسی روڈ کے متصل دو کنال اراضی کو عام لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ کے طور ترقی دی جائے گی ۔اس کے علاوہ ڈہلیا پھولوں کے پچاس کنال باغ پر کام جاری ہے ۔انہیں بتایا گیا کہ شیر کشمیر پارک کو جاذب نظر بنانے پر بھی کام شدومد سے جاری ہے ۔بعد میں سیکریٹری نے نہروپارک سرینگر میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔