بارہمولہ//ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان ضلع بارہمولہ اور کپوارہ میں چنائو فہرستوں کی سمری رویژن کا جائز ہ لیا۔اس موقعہ پر محکمہ مال اوردیگر متعلقین آفیسران بھی موجود تھے ۔متعلقہ ضلع چنائو آفیسروں نے دورے پر آئے صوبائی کمشنر کشمیر کو سمری رویژن کے عمل کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ یہ کام چنائو کمیشن آف انڈیا / چیف الیکٹورل آفیسر کے رہنما خطوط کے تحت جاری ہے جس کے لئے حتمی تاریخ یکم جنوری2017ء ہے ۔صوبائی کمشنر نے دونوں اضلاع کے متعلقہ آفیسران کو ہدایات دیں کہ وہ یکم جنوری 2017ء کو 18سال کی عمر والے تمام اہل رائے دہندگان کو چنائو فہرستوں میں شامل کریں۔جب کہ اس حوالے سے تمام ضوابط مکمل کئے جانے چاہیے۔انہوںنے کہا کہ اس عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مناسب عملہ بھی تعینات کیا جانا چاہیے ۔