سرینگر//پیغمبر آخر زماں اور محسن انسانےت حضرت محمدمصطفیٰ کی ولادت باسعادت کے سلسلے مےں شہر ودیہات مےںتیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ اس سلسلے مےں آ ج ےعنی اتوار کو سب سے بڑی شب خوانی تقرےب آثار شرےف درگاہ حضرت بل مےں منعقد ہورہی ہے جہاںکڑاکے کی ٹھنڈ کے باوجود ہزاروں کی تعداد مےں عقیدتمند اتوار اور سو موار کی درمےانی شب خوانی کرکے موئے مقدس کے دےدار سے فےضےاب ہونگے جبکہ وادی کے دےگر مقامات پر بھی درگاہوں، خانقاہوں اور مساجد و عبادت گاہوں مےں درود و اذکار کے ساتھ ساتھ روح پروراجتماعات اور کی محفلےں آراستہ ہو نگےں۔اس دوران علمائدین محسن انسانیت کے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ انسانیت کے تئیں آپ کے پیغامات اورتعلیمات کوقرآن وحدیث کی روشنی میں بیان کریںگے۔ادھر شہر سرےنگر اور قصبوں مےںہر طرف سبز جھنڈے اور بینر آویزاں ہےںجبکہ گاڑےوں پر بھی سبز پرچم لہرا رہے ہیں۔واضح ر ہے ےہ تقریب ہر سال اسلامی کیلنڈر کے مطابق 11اور12ربیع الاول کی درمیانی شب کے دوران پیغمبر آخرالزمان کی ولادت با سعادت کے حوالے سے منائی جاتی ہے۔ اس سال ےہ تقرےب رےاست مےں12 دسمبر کو منا ئی جائے گی۔ عرب وعجم کے کروڑوں مسلمان اس عقےدے سے یوم ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم عقیدت واحترام سے مناتے ہوئے اللہ کے آخری نبی سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں کہ آپ سرور کائنات کے نور ظہور میںآنے سے انسانیت کو تکمیل وعزت کا تاج ملا اور باعث تکوین کائنات ہو اور آ پ تمام عا لمےن کےلئے رحمت بن کر آ ئے ۔عید میلاد النبی کی تقریبات دنےا بھر کے ساتھ ساتھ وادی مےں بھی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہےں اور اس سلسلے مےں وادی مےں سب سے بڑی تقرےب آثار شرےف درگاہ حضرت بل مےں منعقد ہورہی ہے جہاںکڑاکے کی ٹھنڈ کے باوجود ہزاروں کی تعداد مےں عقیدتمند آج موئے مقدس کے دےدار سے فےضےاب ہونگے جبکہ وادی کے دےگر مقامات پر بھی درگاہوں، خانقاہوں اور مساجد و عبادت گاہوں مےں درود و اذکار کے ساتھ ساتھ روح پروراجتماعات اور کی محفلےں آراستہ ہونگیں۔جناب صاحب صورہ، تارےخی جامع مسجد سرےنگر،شہری کلاش پورہ ،سید صاحب سونہ وار،اہم شریف بانڈی پورہ،زیارت مخدوم صاحب، مسجدفاروق خان نواکدل، گنڈپورہ،پنجورہ شوپیان،تجر شریف سوپور اور دیگر مقامات پربھی اس طرح کی تقاریب منعقد ہورہی ہیں جبکہ وادی بھر کے خانقاہوں،زیارت گاہوں ،درگاہوں اور چھوٹی بڑی مساجد میںبھی عید میلادالنبی کی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔ عےد مےلاد النبی کے سلسلے مےں شہر سرینگر کے مختلف مقامات پر چراغاں کیا گیا ہے جبکہ درگاہ حضرتبل ہر طرف سے دلکش دکھائی دے رہاہے۔ ریذیڈنسی روڑ اور فلائی ، کرن نگر مارکےٹ، مگھر مل باغ،دستگےر صاحب ؒ کی زےارت کے ساتھ ساتھ پائےن شہر کے دےگر علاقوں مےں بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ اس ضمن مےں شہر سرینگر اور قصبہ جات کو دلہن کی طرح سجایا جارہاہے اور اس ضمن میں متعددبازاروں ،تجارتی مراکز اور نجی عمارات پر چراغاں کیا جارہا ہے جبکہ بازاروں میںسبز جھنڈے اور بینر آویزاں کئے جا رہے ہیں۔ آثار شریف حضرت بل کے ساتھ ساتھ پورے شہرکے خانقاہوں ،زیارت گاہوں، چھوٹی بڑی مساجد، شاہراہوں،سڑکوں،گلی کوچوں ،سرکاری وغیر سرکاری عمارات اور بازاروں کو برقی رو کے قمقموں سے سجا یا جا رہا ہے۔ پولو ویو، ریذیڈنسی روڑ، مولانا آزاد روڑ، کورٹ روڑ،بڈشاہ چوک،ککر بازار،امیراکدل ،ہری سنگھ ہائی سٹریٹ،مہاراجہ بازار،گون کھن،جہانگیر چوک،فارسٹ لین، ڈلگیٹ،جہلم بنڈ وغیرہ میں قائم تجارتی مراکز کو بھی چند اےک دنوں مےں سجا ےا جا ئے گا۔اسی طرح پائین شہر کے اہم بازاروں ،جن میں مرکزی جامع مسجد کے عقب میں واقع بازار،قدیم بازار مہاراج گنج قابل ذکر ہیں، کو بھی سجایا جارہا ہے۔وادی کے تمام ضلع و تحصیل صدر مقامات کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی عام لوگ عید میلاد النبی کے سلسلے میں انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت کامظاہرہ کرتے ہوئے تیاریوں میں مصروف ہیں اور وہاں بھی بازاروں اور بستیوں کو سجایا جارہاہے۔ انتظامیہ بھی جلوسوں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ عید میلاد النبی کے جلوسوں کو باقاعدہ روٹ فراہم کیے جائیں گے اور انتظامیہ بھی ساتھ موجود ہو گی تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جا سکے۔عید میلا النبیکے سلسلے میں وادی کے مختلف علاقوں سے جلوس نکالے جائےں گے ۔اس کے علاوہ وادی کے تمام ضلع و تحصیل صدر مقامات کے علاوہ قصبوں اور دیہات میں عید میلاد النبی کے موقعے پر جلوس برآمدہوںگے جن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کرےں گے۔ سرکاری سطح پر بھی عید میلاد النبی کے حوالے سے سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔عید میلادکے موقعہ پر منعقد کی جانے والی تقریبات میں ائمہ مساجدسیرت رسول مقبولپر روشنی ڈالیں گے جبکہ ان روح پرورمجالس میں وادی میں امن و آشتی کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔