سرینگر//ریاستی کشمیر نے صوبہ کشمیر اور جموں صوبہ کے سرمائی زون میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کیلئے 17 دسمبر اور 26 دسمبرسے بالترتیب آٹھویں اور 12 جماعت تک سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے اور یکم مارچ 2016 کو سرمائی تعطیلات کے بعد دوبارہ سبھی تعلیمی ادارے کھلیں گے۔ اس سلسلے میں جاری کئے گئے ایک سرکاری حکمنامے کے مطابق مڈل کلاسوں تک 17دسمبر سے سرمائی تعطیلات ہونگی جبکہ 26دسمبر سے ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں کیلئے تعطیلات کا آغاز ہوگا۔حکمنامے کے مطابق 8ویںکلاس تک 15 دسمبرکام کا آخری دن ہوگا جبکہ 9ویںسے لیکر12ویں کلاسوں کے لئے24دسمبر کام کا آخری دن ہوگا۔یکم مارچ 2017کو وادی میں تمام سکول دوبارہ کھلیں گے ۔سرکاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ یہ اعلان تمام سرکاری و پرائیوٹ تعلیمی اداروں پر نافذ العمل ہوگا اور خلاف ورز ی کرنے والے پرائیوٹ سکولوں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔ اس دوران نیشنل انسٹی چیو ٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر انتظامیہ نے اس سال سر مائی چھٹیوں کو منسو خ کر نے کا اعلان کیا ہے۔این آئی ٹی انتظامیہ نے رواں سال مو سم سر ما کی چھٹیوں کو منسو خ کر نے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ وادی میں8جولائی سے پیدہ شدہ صورتحال کی وجہ سے طلباء کے اپنے سیلبس کو مکمل نہ کر سکے ۔انتظامیہ کے مطابق رواں بد امنی کی وجہ سے امتحانات کے انعقاد پر بھی اثر پڑا اور جوطلباء ہو سٹل پہنچے تھے وہ بھی ہڑتال کی وجہ سے کلاس میں حاضر نہ رہ سکے۔انتظامیہ نے کہ ہفتے کی چھٹیاں بھی منسوخ کی گئیں تاکہ طلباء کو تعلیمی سال میں ہوئے نقصان کی بر پائی ہو اور ان کا سیلبس مکمل کر نے کی بھر پو ر کو شش کی جائے گی۔