کٹھوعہ // بنی علاقے میں گزشتہ شب ولیج ڈیفنس کمیٹی(وی ڈی سی) کے ایک رکن نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی ماردی ۔اس کی خود کشی کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی، البتہ پولیس کا کہنا ہے کہ جرنیل سنگھ ولد جگدیش سنگھ نامی یہ وی ڈی سی ممبر دماغی طور ٹھیک نہیں تھا اور اس نے اپنے گلے کو نشانہ بناتے ہوئے گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ موقعہ پر ہی دم توڑ بیٹھا۔پولیس نے اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی اور معاملے کی نسبت سی آر پی سی کی دفعہ174کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔