مظفر آباد//متحدہ جہاد کونسل چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ متنا زعہ ریاست جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو تبدیل کرنے کی بھارتی منظم سازش پر پاکستان خا موش تما شائی نہ بنے بلکہ مسئلے کے فریق کی حیثیت سے عالمی سطح پر ان سازشوں کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ صلاح الدین نے ان خیالات کا اظہار متحدہ جہاد کو نسل کے اجلاس میںکیا ۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی سرکار ریاستی انتظا میہ کے تعاون سے جموں و کشمیر کا اکثریتی کردار اقلیتی کردار میں تبدیل کرنے کی سازش کررہی ہے اورمغربی پاکستان کے شرنارتھیوں کو مستقل اقامتی اسناد جاری کئے جانے کا عمل اس سازش کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار ،اسرائیلی سوچ اور اپروچ کے ساتھ ، فلسطینی عوام کی طرح جموں و کشمیر کے عوام کو اپنے گھروں سے بے گھر کرنے کی پالیسی پر گا مزن ہے اور اس پالیسی کو عملا نے کیلئے انہیں ریاست کی کٹھ پتلی انتظا میہ بیساکھی کی صورت میں مل چکی ہے۔ انہوں نے واضع کیا ہے کہ یہ صورتحال کسی بھی طور قابل قبول نہیں جموں و کشمیر کے عوام اس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے۔صلاح الدین نے پاکستانی ارباب اختیار سے بھی مطا لبہ کیا کہ وہ خا موش تماشا ئی کا کردار نہ اپنا ئیں بلکہ ایک فریق کی حیثیت سے انہیں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔