Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

سپریم کورٹ فیصلہ اور اقامتی اسناد کی اجرائی کیخلاف وادی بھر میں احتجاج

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 24, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
11 Min Read
SHARE
سرینگر//مزاحمتی قیادت کی طرف سے ہڑتال کے بیچ مغربی پاکستان سے آئے پناہ گزینوں میں اقامتی اسناد کی تقسیم اور سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف احتجاجی کال کے دوران ہڑتال کے168ویںروز شہر خاص،بٹہ مالو،سرائے بالا،سویہ ٹینگ، بارہمولہ،سوپور،زینہ گیر،پلہالن،پاپہ چھن بانڈی پورہ،آلوسہ،پازال پورہ، آشٹینگو،ترال،بو گام کولگام اور دیگر جگہوں پر جلوس،سنگبازی،ٹیر گیس شلنگ کی گئی۔شہر سمیت وادی کے جنوب و شمال میں ہڑتال کے دوران دکانیں، کاروباری وتجارتی مراکز اور ٹرانسپورٹ بند تھا جبکہ عام زندگی مفلوج رہی۔
سرینگر
مزاحمتی کلینڈر میں مسلسل5روز تک ہڑتال میں ڈھیل کے بعد جمعہ کو وادی کے جنوب و شمال میں پھر سے ہمہ گیر ہڑتال ہوئی جس کے نتیجے میں عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔تجارتی و کاروباری سرگرمیاںٹھپ  ہوکر رہ گئیں جبکہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ بھی غائب رہا ،تاہم شہر کے سیول لائنز علاقوں اور قصبوں میں جزوی طور پر نجی ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل جاری رہی۔جاریہ ایجی ٹیشن کے25ویںہفتے میں داخل ہونے کے بیچ کاروباری ادارے،دکانیں اور تجارتی مراکز پھر سے مقفل ہوئے جبکہ سڑکوں سے چھاپڑی فروش بھی غائب تھے۔سیول لائنز علاقوں میں کچھ ایک جگہوں پر چھوٹی مسافر اور نجی گاڑیاں سڑکوں پر نظر آئے۔مزاحمتی قیادت کی طرف سے احتجاجی مظاہروں کی کال اور ممکنہ احتجاجی مظاہروں کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ نے فورسز اور پولیس کی بھاری تعداد تعینات کی تھی۔آبی گذر،ریگل لین،پلیڈئم گلی،کورٹ روڑ،مہاراج بازار،سرائے بالا،ہری سنگھ ہائی سٹریٹ،جہانگیر چوک سمیت دیگر علاقوں میں فورسز اور پولیس کو تعینات کیا گیا تھا ۔ شہر کے پائین علاقے میں بھی جمعہ اور ممکنہ احتجاجی مطاہروں کو مد نظر رکھتے ہوئے فورسز کا پہرہ بٹھا دیا گیا جبکہ حساس علاقوں میں پولیس کے ساتھ ساتھ نیم فوجی دستی بھی گشت کرتے ہوئے نظر آئے۔مکمل ہرتال کے بیچ پولیس اور فورسز اہلکاروں نے گلیوں،کوچوں اور اہم ناکوں پر مورچہ سنبھالا تھا تاہم اس دوران کسی بھی طرح کی بندشیں عائد نہیں کی گئی تھی۔جامع مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد جب لوگ باہر آئے تو پولیس کی بھاری تعداد دیکھ کر انہوں نے اس پر احتجاج کرنا شروع کیا۔اسی اثنامیں یہاںنوجوان کی ایک بڑی تعداد اپنے ہاتھوں میں پوسٹر لئے آزادی کے حق میں نعرے بلند کرتے ہوئے جلوس نکالنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ان کا تعاقب کرنا شروع کیا جس دوران احتجاجی نوجوانوں نے پتھرائوکیا۔پولیس نے احتجاجی نوجوانوں کو قابو کرنے کیلئے ان پر جوابی پتھرائوکے ساتھ ساتھ لاٹھی چارج اور شلنگ کی۔پولیس نے مرچی گیس کے گولے داغے گئے جس کے بعد طرفین کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے باعث پورا علاقہ اشک آور گولوں سے لرز اٹھا اور ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیااورشلنگ اور مرچی گیس سے نمازیوں اور علاقہ میں لوگوں کو تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ صراف کدل، راجوری کدل ، بہوری کدل ، نوہٹہ ، گوجوارہ میں کئی گھنٹوں تک پولیس وفورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس دوران فورسزنے مرچی گیس کے ساتھ ساتھ ربر بلٹ کا بھی استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد کو چوٹیں آئیں۔شہر کے مضافاتی علاقہ سوئیہ ٹینگ لسجن میں تحریک حریت لیڈران کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیا جس کی قیادت عمر عادل کر رہے تھے۔ادھر بٹہ مالو میں بھی نماز جمعہ کے بعد ریکہ چوک میں مظاہرین نے احتجاج کیا جس کے بعد فورسز اور مظاہرین کے درمیان سنگبازی وجوابی سنگبازی کا سلسلہ شروع ہوا۔فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس اور مرچی گیس کے گولے داغے۔
شمالی کشمیر 
 اولڈ ٹائون بارہمولہ میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔بارہمولہ میں بھی نماز جمعہ کے بعدنوجوانون نے ایک جلوس نکالنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسکو ناکام بنانے کی فوری کارروائی عمل میں لائی۔  اس پر خانپورہ پل پر مشتعل نوجوانوں اور پولیس و فورسز کے درمیان سنگباری اور ٹیر گیس شلنگ کا تبادلہ ہوا ، جس وجہ سے قصبہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔اس دوران سوپور اور زینہ گیر میںبھی مکمل ہڑتال رہی جبکہ تمام دکانات اور کاروباری ادارے معطل رہے۔نامہ نگار غلام محمد کے مطابق جمعہ کے پیش نظر قصبہ کے بیشتر علاقوں بٹہ پورہ،مین چوک،مین بازار،تحصیل روڈ ،آرمپورہ،خوشہال متو کے علاوہ زینہ گیر ،ہائیگام،اور بائی  پاس پرصبح سے ہی فورسز کی اضافی تعداد تعینات رکھی گئی تھی۔ سوپور کی مرکزی جامع مسجد میں ہزاروں لوگوں نے مشترکہ طور نماز ادا کی،جس کے بعد مین بازار اور مین چوک میں کچھ نوجوانوں نے فورسز پر سنگ باری شروع کی ۔اس موقعہ پر فورسز اور پولیس نے بھی جواب میں انہیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے شل داغے جس کی وجہ سے وہاں افراتفری مچ گئی۔ طرفین کے مابین جھڑپ کافی دیر تک جارہی رہا تاہم کسی کی بھی زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہ ہوئی ۔ نامہ نگار نے بتایا کہ آرمپورہ اور نیو کالونی علاقے میں بھی فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ں۔ادھر علاقے زینہ گیر کے بیشتر دہیات بٹنگو،ڈورو،بومئی، واڈورہ بالہ،نتھی پورہ ،زالورہ اور تجر شریف میں بھی نماز جمعہ کے بعد لوگوں نے فورسز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ۔ مظاہرین نے نماز جمعہ کے بعد فورسز کی  طرف سے مبینہ مسلسل زیادتیوں ،توڈ پھوڈ اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا تاہم یہ احتجاجی جلوس ُپر امن طریقے سے گزرا۔ادھر پلہالن پٹن میں بھی ہڑتال کے دوران اور جمعہ کے پیش نظر فورسز نے سخت بندشیں اور رکاوٹیں عائد رکھی تھی جس سے ان علاقوں میں کرفیو جیسی صورتحال پیدا ہوئی۔ ان علاقوں میں لوگوں نے نماز جمع کے بعد احتجاجی جلوس نکالا جس میں لوگ اسلام و آزادی کے حق میںنعرے بلند کر رہے تھے ۔شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ قصبے میں جزوی ہڑتال رہی ہے گلشن چوک میں بعض دکانیں کھلی رہی ہے اور چاپڑی فروشوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اور نماز جمعہ کے بعد کوئی احتجاجی جلوس برآمد نہیں ہوا ہے۔نامہ نگار عازم جان کے مطابق پاپچھن بانڈی پورہ میں نمازجمعہ کے بعد فوجی کیمپ پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ جواب میں فورسز نے ٹیرگیس شلنگ کی ہے ۔ آلوسہ، اشٹنگو ،کہنوسہ ،ملنگام اور قوئل میں نمازجمعہ کے بعد احتجاجی جلوس پرآمد کئے گئے جس  کے دوران اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے گئے۔ آلوسہ میں تحریک حریت کے کارکن عبدالحمید ڈار کی قیادت میں نمازجمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں اور جلوس کی شکل میں آشٹینگو میں پہنچ کر اختتام ہوا ہے۔ نماز جمعہ کے بعد مزاحمتی کال پر پازال پورہ،منتری گام مین جلوس برآمد ہوا جو اسلام و آزادی کے حق مین نعرہ بازی کر رہا تھا۔اس دوران فورسز اور پولیس کے ساتھ آمنا سامنا ہونے کے بعد طرفین میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کے دوران طرفین میں سنگبازی و جوابی سنگبازی ہوئی۔ شام تک جاری رہنے ولی اس جھڑپ میں فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس کے درجنوں گولے داغے۔
جنوبی/ و سطی کشمیر
پلوامہ میں بھی نماز جمعہ کے پتھرائو کے معمولی واقعات پیش آ ئے ۔ آ رہی ہل پلوامہ میں نماز جمعہ کے بعد ایک جلوس برآ مد ہوا ۔ شوپیان سے بھی مکمل ہرٹا ل کی اطلاع ہے ترال میں نماز جمعہ کے بعد اقامتی اسناد کی تقسیم کاری کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرے برآمد کئے جس کے دوران اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی ہوئی۔نامہ نگار سید اعجاز کے مطابق خانقا ہ فیض پناہ ترال میں نوجوانوں نے نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد ایک جلوس نکال کر بس اسٹینڈ ترال کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کی تاہم بٹہ ناگ کے مقام پر فورسز نے نوجوانوں کو روکنے کی کوشش کی جس کے ساتھ ہی نوجوانوں نے فورسز پر پتھراو کیا ۔عینی شاہدین کے مطابق فورسز نے نوجوانوں کو تتر بتر کرنے کے لئے آنسوں گیس کے دو گولے داغے جس کے ساتھ ہی قصبے میں کچھ وقت تک افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا ہے تاہم کسی کے زخمی یا گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ادھر کولگام سے نمائندئے اطلاع دی ہے کہ کیموہ ،کولگام ،کھڈونی اور دیگر علاقوں میں دکانیں بند تھیں اور ٹرانسپوٹ سروس معطل رہی ۔ممکنہ احتجاجی مظاہروں کو مد نظر رکھتے ہوئے حساس علاقوں میں اضافی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا ۔بوگام کولگام میں عبدالصمد انقلابی کی سربراہی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔بڈگام ضلع ہیڈ کوارٹر سمیت چاڑورہ، چرار شریف، بیروہ، ماگام، کھاگ اور خانصاحب میں مکمل ہڑتال رہی اس دوران کاروباری و تجارتی ادارے، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہے۔ گاندربل اور کنگن کے اکثر بازاروں میں دکان بند تھے ۔ اننت ناگ ضلع میں ہڑتال سے معمول کی زندگی درہم برہم رہی ۔نامہ نگار ملک عبدالسلام کے مطابق کے مطابق بجبہاڑہ ،ہمدان ،عشمقام ،دیلگام ،لارکی پورہ ،مٹن ،ڈورو اور دیگر قصبہ جات میں تمام دکانیں اور کارو باری ادارے بند رہے ۔اس دوران کپوارہ، بارہمولہ اورشوپیاں میں بھی مکمل ہڑتال رہا جس کے دوران دکان اور کاروباری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر تریفک کی نقل وحمل بھی بند رہی۔ممکنہ احتجاجی مطاہروں کو مد نطر رکھتے ہوئے ان قصبوں اور ضلع ہیڈکوارٹروںسمیت حساس علاقوں میں اضافی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا اور انہیں کسی بھی صورتحال سے نپٹنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں کے4چاراضلاع 18مقامات پرایس آئی اےچھاپے
جموں
راہل گاندھی کا دورۂ پونچھ آج | گولہ باری متاثرین سے ملاقات کریں گے
پیر پنچال
بھیڑ دھوتے ہوئے ڈوبنے سے خانہ بدوش شخص جاں بحق
پیر پنچال
نوشہرہ فاریسٹ ڈویژن کے بریری اور کنگوٹہ جنگلات میں بھیانک آگ سرسبز درخت خاکستر، جنگلی حیات متاثر، محکمہ جنگلات کی خاموشی پر سوالات
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

دہشت گردی کی سرپرستی || پاکستان بے نقاب آپریشن سندور کا سہرامودی کے سر،صرف ملی ٹینٹ کیمپ تباہ کئے:امت شاہ

May 23, 2025
صفحہ اول

پاکستانی پروازوں کیلئے پابندی 23جون تک برقرار

May 23, 2025
صفحہ اول

دہشت گردانہ حملے کا بدلہ تھا کشمیر پر پاکستان کیساتھ تنازعہ نہیں :جے شنکر

May 23, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

پاکستان دہشت گردی کی حمایت کے حوالے سے پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے: امیت شاہ

May 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?