سرینگر // خشک موسم کے چلتے جمعرات اور سنیچرکی درمیانی رات کو وادی میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا ۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران وادی کے کچھ ایک بالائی علاقوں میں ہلکی بارشیں اور برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.5ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈمیں منفی 4.8، کپوارہ میں 5.4 ،کوکرناگ میں3.3، پہلگام میں 4.8، گلمرگ میںمنفی 2.2، لیہہ میں 8.2ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ اگلے 24گھنٹوں کے دوران وادی کے کچھ ایک علاقوں میں ہلکی بارش یا برف باری ہونے کا امکان ہے اور اگر بارش یا برف باری ہوتی ہے تو کم سے کم درجہ حرارت میں بہتری آئے گی اور لوگوں کو بھی راحت ملے گی۔