نئی دہلی//انکم ٹیکس محکمہ نے وضاحت کی ہے کہ وہ تاجر اور کاروباری ادارے ،جو اپنی خدمات اور اشیاء کی خریداری کے دوران ایک ادائیگی پر 2لاکھ سے زاید کی رقم حاصل کریں تو انہیں اس کی اطلاع انکم ٹیکس محکمہ کو دینا پڑے گی۔یہ وضاحت انکم ٹیکس رولز1962کے رول 114E کے تحت آئی ۔ سی بی ڈی ٹی کے ایک بیان میں کہاگیا’’رول114Eکے ذیلی رول 3کے میں درج ایگریگیشن ضوابط میں 6اکتوبر2016کو ایک اعلامیہ کے تحت ترمیم کی گئی ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف2لاکھ سے زائد کی یک وقتی خریداری پرانکم ٹیکس کو رپورٹ کرنا ہے‘‘۔مالی ادائیگیوں سے متعلق بیان جمع کرنے سے متعلق یہ قانون یکم اپریل 2016کو نافذ العمل ہوا جس کے تحت خدمات یا اشیاء کی خریداری کے دوران2لاکھ یا اس سے زائد کی رقم ایک خریداری کے دوران لینے کی صورت میں مذکورہ تاجر یا کاروباری ادارے کو انکم ٹیکس محکمہ میں گوشوارہ جمع کرنا ہے۔