کرناہ// صحافت کے میدان میں گوناگو مشکلات سیاسی رکاوٹوں اور دیگر روز مرہ کی پریشان کن صورت حال کے باوجود عوامی آواز بن کر اُبھرنے والے روز نامہ گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمیٰ کے مدیر فیاض احمد کلو کشمیر ایڈیٹرس گلد کا صدر منتخب کئے جانے پر تحصیل کرناہ کے پہاڑی کلچرل کلب اور دیگر سماجی تنظیموں کی جانب سے تہنیت کی گئی۔ اِس ضمن میں پہاڑی کلچرل کلب کرناہ کی جانب سے ایک پرُوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کلب کے تمام شعراءاور ادباءکے علاوہ سیول سوسائٹی کے معزز ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میٹنگ کی صدارت کلب کے صدر عبدالرشید قریشی نے کی ۔ میٹنگ میں چنندہ حضرات نے فیاض احمد کلو کی سرپرستی میں شائع ہونے والے روزناموں گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمیٰ کی دیرینہ و موجودہ عوامی حدمات کی از حد سراہنا کی گئی ۔ مقررین نے کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کے دیگر زعما نائب صدور بشیر منظر ، طاہر محی الدین جنرل سیکٹری مسعود حسین آگنائزر ، ٹریجرر ہارون الرشید اور ترجمان شفاعت کیرہ کو بھی مبارک باد دی ۔ادھر جمعیت علماءاہلسنت والجماعت جموں و کشمیر کے سیکریٹری مولانا شیخ عبدالقیوم قاسمی مہتمم دارالعلوم شیری بارہمولہ اور جمعیت علماءکے مرکزی زعماءکی طرف سے فیاض احمد کلو کو ایڈیٹرس گلڈ کا صدر منتخب ہونے پر دل کی عمیق ترین گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ انکی سرپرستی میں کشمیر کی ایماندار صحافت اور غیر جانب دار میڈیا کو چار چاند لگا کر انہیں کشمیر کاز کی صحیح ترجمانی کا سہرا عطا فرمائے ۔