ڈوڈہ+بانہال//خطہ چناب میں پیش آنے والے دو الگ الگ سڑک حادثات میں 7افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ بٹوٹ کشتواڑ قومی شاہراہ پر ایک میٹاڈور کو پیش آئے حادثہ میں چھ افراد زخمی ہوئے جنہیں ضلع اسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک میٹا ڈور زیرِ نمبر JK02T/0667جوڈوڈہ سے ٹھاٹھری جا رہی تھی کراڑہ کے مقام پرشاہراہ پر اُلٹ گئی اور اُس میں سوار مسافروں میں سے چھ زخمی ہوئے جن کی شناخت اعجاز احمد(32) ولدِ عبدالرشید ساکنہ گندو،رفعت بیگم(25) زوجہ اعجاز احمد ساکنہ گندو،عارف حسین (25) ولدِ دوست محمد ساکنہ گندو،محمد اکبر (25) ولدِ گلہ شیخ ساکنہ گندو،گلشن بانو(19) دختر اختر حسین ساکنہ کاہراہ اور غلام نبی(32) ولدِ محمد رمضان ساکنہ گڑیکھڑہ گندو کے بطور ہوئی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق سبھی زخمیوں کی حالت مستحکم بنی ہوئی ہے۔دریں اثنا جموں سرینگر شاہراہ پر ناچلانہ کے مقام ایک سنٹروکارزیر نمبر JK05B-1910 سڑک سے لڑھک کر نالہ بچھلیڑی میں جاگری جس کے نتیجے میں سوار واحد ڈارئیور شدید طور پر زخمی ہو گیا ،جس کی شناخت شمس الدین پرے ولد حاجی محمد پرے ساکنہ پرے پورہ بارہمولہ کشمیر کے طور پر کی گئی ہے۔حادثے کے فوری بعد مقامی لوگ، فوجی اہلکار، پولیس اور ٹریفک پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور اسے ایمرجنسی ہسپتال بانہال منتقل کر دیا گیا ۔