کپوارہ//پانچ روز گزر جانے کے باوجود شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے دیہی علاقوں میں بھاری برف باری کے بعد حالات جو ں کے توں ہیں اور ان علاقوں کو جانے والی سڑکیں ہنوز بند پڑی ہیں جس کی وجہ سے لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ہندوارہ کے ماور علاقے کے فضافاتی دیہات جن میں ہرل ،مونہ بل ،لہی کوٹ ،دودھ کول ،بانڈی ،ملک پورہ اورجہامہ سمیت درجنوں علاقے شامل ہیں ،کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ بھاری برف باری کے بعد ان علاقوں کی حالت انتہائی سنگین ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ ہرل سے مونہ بل تک کی 5کلو میٹر کی سڑک سے ابھی تک برف نہیں ہٹائی گئی جس کے نتیجے میں یہا ں کے لوگ اپنے گھرو ں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔لوگوں نے بتایا کہ صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کہ اب بیمارو ں کو چارپائی پر اسپتال پہنچایا جاتا ہے اور جمعہ کی شام دیرگئے درد زہ میں مبتلا ایک خاتو ن کو مقامی نو جوانو ں نے برف باری کی پراوہ کئے بغیر چار پائی پر اسپتال پہنچا یا ۔لوگو ں نے مزید بتا یا بھاری برف باری کے بعد یہا ں کے لوگو ں کا کوئی پر سان حال نہیں ہے کیونکہ ہرل اور مونہ بل سمیت درجنو ں علاقوں میں غذائی اجناس کی شدید قلت پائی جاتی ہے جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے جبکہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان علاقوں میں ہا ہا کار مچی ہے اور لوگ برف پگھلا کر پیتے ہیں ۔ اس دوران ضلع کے دیگر علاقوں سے بھی لوگو ں کا کہنا ہے کہ رابطہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے یہا ں سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔کرالہ پورہ کے کاچہامہ ،فرکن ،راشن پورہ ،درد پورہ ،ٹھنڈی پورہ ،کھنہ بل ،ذونریشی ،تمنہ ،ہنگنی کوٹ ،ہفرڈہ ،وارسن ،لولاب کے ڈوبن ،خورہامہ ،کلی گام ،شالہ گنڈ ،ملہ گنڈ ،ہایہامہ کے لوگو ں نے بتا یا کہ کہ بھاری برف باری کے بعد ان علاقوں کی سڑکو ں سے برف ہٹانے کاکام شروع نہیں کیا گیا اور 5روز گزر جانے کے باوجود بھی لوگوں کا حال بے حال ہے کیونکہ سڑک رابطے بند رہنے کی وجہ سے لوگو ں کا عبور و مرور میں سخت مشکلات در پیش ہیں ۔ہفتہ کی شام تک ان علاقوں میں بجلی سپلائی بھی بحال نہیں کی گئی ۔ضلع میں ہفتہ کی صبح سے ہی دو بارہ برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو شام تک جاری تھا ۔ادھر کیرن ،مژھل ،جمہ گنڈ ،کرناہ اور بڈنمل کی سڑکیں ابھی تک بند پڑی ہیں ۔کیرن کے لوگو ں نے بتا یا کہ کئی نصف درجن مریض ایسے ہیں جن کو فوری طور کپوارہ یا سرینگر اسپتالو ں کو منتقل کرنا ضروری بن گیا ہے تاہم 15روز سے سڑک بند رہنے کے نتیجے میں ان مریضو ں کی حالت آئے رو ز بگڑ جاتی ہے ۔لوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ سڑک بند رہنے کی وجہ سے سرکار کیرن کے مریضوں کے لئے ہیلی کاپٹر سروس بہم رکھتی تھی لیکن امسال ایسا نہ ہوسکا ۔