جموں// گورنر این این ووہرا نے یہاں راج بھون میں ریاست کے چیف انفارمیشن کمشنر خورشید احمد گنائی کو عہدے کا حلف دلایا۔ رسم حلف برداری میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ، ریاستی اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا، قانون ساز کونسل کے چیئرمین حاجی عنائت علی، چیف سیکرٹری، فائنانشل کمشنر، محکمہ زرعی پیداوار، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری، ڈی جی پی، ریٹائرڈ جسٹس بشیر احمد خان، چیئرپرسن ریاستی احتساب کمیشن اور پرنسپل سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی۔