جموں//وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے مُرن چوک پلوامہ میں ہوئے گرینیڈ دھماکے میں ایک شہری کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تشدد اور مار دھاڑ سے کسی بھی سماج کا بھلا نہیں ہوا ہے بلکہ اس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔وزیراعلیٰ نے دھماکے میں زخمی ہوئے افراد کے ساتھ ہمدردی جتاتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔