جموں//ممبر اسمبلی کنگن میاں الطاف احمد نے آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔میاں الطاف نے گورنر کے ساتھ آئندہ پنچایتی اِنتخابات اور ترقیاتی منصوبوں کی عمل آوری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔گورنر نے میاں الطاف کی کوششوں کی سراہنا کرتے ہوئے اُنہیں عوام کی بہبود کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کی تلقین کی۔