. اسلام آباد (اننت ناگ)ملک عبدالسلام//اننت ناگ مےں دو خاندانوں کے درمیان آپسی تصادم میں اےک شخص مارا گیا۔ بوچن اترسو اننت ناگ مےں آپسی تصادم کے دوران غلام رسول بٹ ولد غلام احمد شدےد طور زخمی ہوا جسے علاج و معالجہ کےلئے اسپتال منتقل کےا گیاجہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بےٹھا۔پولےس نے کےس زےر نمبر 13/20017 U/S 307,302 Rpc درج کر کے تحقےقات شروع کی۔پولےس نے دو افراد جاوےد احمد بٹ اور شوکت احمد بٹ پسران عبدلخالق کو گرفتار کر لےا ۔